۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نیو نازی

حوزہ/برطانیہ میں نیو نازی نامی تنظیم نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں اور یہودیوں میں کورونا وائرس پھیلائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،برطانیہ میں نو نازی نامی تنظیم نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں اور یہودیوں میں کورونا وائرس پھیلائیں۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، نیو نازی تنظیم، جسے فار رائٹ انتہا پسندوں کے نام سے جانا جاتا ہے  نے بھی کورونا وائرس سے نسلی اقلیتوں کی ہلاکت کا جشن منایا ہے۔

انسداد انتہا پسندی کے کمیشن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت ساری قسم کی انتہا پسند تنظیمیں ہیں جو معاشرے میں نفرت پھیلا رہی ہیں اور ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ نیو نازی تنظیمیں کورونا وائرس کی وباء سے مسلمانوں کے بارے میں یہ جھوٹ پھیلارہی ہیں کہ مسلمان اس وباء سے خوش ہیں اور  اس کو خدا کی نعمت سمجھ رہے ہیں، جو مغربی ممالک کو سزا دینے کے لئے آئی ہے۔

انڈیپنڈنٹ نے اپنی تحقیق میں یہ بھی پایا ہے کہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس کی وباء سے نسلی اقلیتوں کی کورونا سے ہونے والی اموات پر خوشی منائی جارہی ہے۔

انسداد انتہا پسندی کے کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں نے اس وباء کو اپنے ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .